تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرارہمیشہ ملک کی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہی گی. سید محمد کفیل بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ، مفتی سید صبیح الحسن ہمدانی، سید عطاء المنان بخاری اور تحریک طلباء اسلام پاکستان کے رہنما محمد فرحان الحق حقانی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسلام ہی وہ دین ہے جو بنی نوع انسان کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ اسلام کے علاوہ دنیا کا کوئی مذہب خود احتسابی کی تعلیم نہیں دیتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ قادیانی ملک وملت کے غدار ہیں۔ قادیانی روز اول سے پاکستان کی سلامتی کے در پے ہیں اور پاکستان کو اکھنڈ بھارت بنانا ان کا مذہبی عقیدہ ہے۔ مجلس احرار اسلام ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہی گی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان سے اسلام اور مسلمانوں کو ختم نہیں کرسکتی۔ پاکستان اسلام کے نام اور نعرے پر وجود میں آیااور اسلام ہی اس کا مقدر ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس 12,11 ربیع الاول کو چناب نگر ضلع چنیوٹ میں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ حسب سابق ملک بھر سے قافلے چناب نگر پہنچیں گے۔ انھوں نے احرار کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مقامی، ضلعی اور صوبائی سطح پر محنت کر کے کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.