ساہیوال (پ ر) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوھدری ضیاء الحق اپنے ایک وفد کے ساتھ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کی وفد میں مولانا محمد اسماعیل قطری، پیر جی عزیزالرحمن، حافظ حفیظ اللہ گجر اور اسد اللہ ملک بھی شامل تھے اس موقع پر وفد نے قائد احرار حضرت سید عطاءالمہیمن بخاری کی تعلیم القرآن اور تحریک تحفظ ختم نبوت پر خدمات کا تذکر ہ کیا اور دعائے مغفرت کرائی گئی۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ مجلس احرار اسلام حضرت پیر جی مرحوم کے اسلوب پر قائم رہے گی اور باطل قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندگی گزارنے کا ڈھب اگلی نسلوں تک منتقل کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یقینا پیرجی کے جانے سے بہت بڑاخلا پیدا ہوا ہے اور ہم یتیم ہو گئے ہیں لیکن تحریک احرار اور تحریک ختم نبوت کے تسلسل کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔