تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احراراسلام پاکستان کا نوے سالہ ”یوم تاسیس“29 دسمبر کو ملک بھر میں منایا جائے گا: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ تحریک ختم نبوت کی داعی اور حریت پسند جماعت مجلس احراراسلام کا نوے سالہ ”یوم تاسیس“29 دسمبر کو ملک کے طول و عرض میں منایا جائے گا،مرکزی تقریبات لاہور،ملتان،چناب نگر،چیچہ وطنی،ساہیوال اور دیگر شہروں میں منعقد ہوں گی،جن میں احرار رہنماؤں کے علاوہ مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شرکت و خطاب کریں گے اور برطانوی سامراج کے خلاف ہند ستان میں احرار کی لازوال جدوجہد اور عقیدہ ئ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اساسی کردار کا تذکرہ کریں گے،وہ گزشتہ روز مجلس احرارا سلام کے آرگینائزر مولانا اُسامہ عزیر سے احرارکے زونل آفس میں گفتگو کررہے تھے،مولانا اُ سامہ عزیر نے بتایا کہ 29 دسمبر کو 11 بجے صبح ختم نبوت سنٹر آبپارہ ٹاؤن ساہیوال میں ”یوم تاسیس ِ احرار،، کے موقع پردینی مدارس کے طلباء کے مابین عقیدہئ ختم نبوت کے عنوان پر ضلع بھر کے طلباء کا تقریری مقابلہ ہوگا،جس میں پہلا انعام 5000/= دوسرا انعام 3000/= اور تیسرا انعام 2000/= رکھا گیا ہے، انہوں نے دینی مدارس کے اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مقابلے کے لیے اپنی اپنی ٹیمیں تیار کریں۔علاہ ازیں مولاناکلیم اللہ رشیدی،قاری منظور احمد طاہر،قاری سعیدا بن شہید،، مفتی ذکا ء اللہ،مولانا پیر جی عبدالباسط،قاری بشیر احمد رحیمی، قاری عتیق الرحمن، قاری عبدالغنی، مولانا اُسامہ عزیر اور دیگرحضرات نے ممتاز عالم دین، یاد گار اسلاف مولانا مجاہدالحسینی کے انتقال پر تعزیت کاا ظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات جلیلہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.