مجلس احراراسلام جنوبی پنجاب کے ارکان کا تربیتی کنونشن گزشتہ روز مرکزی دفتر داربنی ہاشم ملتان میں شروع ہوگیا آج جمعة المبارک کو مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ کے اختتامی تربیتی بیانات ہوںگے تربیتی کنونشن قبل نماز جمعة المبارک قائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری کی دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا جبکہ بعد نماز جمعة المبارک عبداللطیف خالد چیمہ میاں چنوں جائیں گے جہاں وہ مجلس احراراسلام کے معاون خصوصی حکیم محمد اکرام عابد کے انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہارتعزیت کریں گے۔