تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احراراسلام ،تمام پارلیمانی جماعتوں سے اپنے رابطے مزید مضبوط اور مستحکم کرے گی: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ ختم نبوت حلف کے حوالے سے کلیریکل غلطی نہیں ،پارلیمانی دہشت گردی ہوئی ہے ۔جو لوگ اس قبیح جرم میں ملوث ہیں ان پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا جائے اور عبرت ناک سزا دی جائے ۔سید محمد کفیل بخاری نے گزشتہ روزمسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالہٰی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں ختم نبوت حلف کی بحالی کی جدوجہد میں ق لیگ کے قابل تحسین کردار پر مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا اس ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ ، حافظ عمار یاسر،ڈاکٹر محمد آصف اور محمد قاسم چیمہ بھی موجود تھے ۔سید کفیل بخاری نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے قوم ایک پیج پر ہے ۔پاک فوج نے عقیدہ ختم نبوت پراپنے غیر متزلزل مؤقف کا اظہار کرکے قوم کے ایمانی جذبات کی بھر پور ترجمانی کی ہے ۔مجلس احراراسلام ،تمام پارلیمانی جماعتوں سے اپنے رابطے مزید مضبوط اور مستحکم کرے گی اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنی ایمانی،آئینی اور عوامی جدوجہد جاری رکھے گی ۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا ،مرزائیوں کا مسئلہ آئین میں متفقہ طور پر طے ہوچکا ،ہم کسی کو بھی آئین اور عقیدہے کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاست پر ایمان کو ترجیح دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.