تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

لبرلزم کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے امریکی و استعماری ایجنڈے کو مستقل بنیادوں پر مسترد کرنا ہوگا: قائد احرار سید عطا المہیمن بخاری

لاہور (پ ر ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطا المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ قرآن پاک ساری کائنات کے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے ہم نے قرآن وسنت سے دوری اختیار کر کے اپنے آپ کو ناکامیو ں اور پستیوں کی طرف دھکیل دیا ہے ۔وہ مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہو ر میں در س قرآن کریم کی نشست میں اصلاحی بیان کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سیکولر یزم اورلبرلیزم کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے امریکی و استعماری ایجنڈے کو مستقل بنیادوں پر مسترد کر دینا چاہیے اور ماضی قریب اور ماضی بعیدمیں امریکی و غیر ملکیوں کو پاکستان میں آنے کے لیے ویزوں کے بغیر اجازت دینے والوں کا کڑا محاسبہ ہونا چاہیے اور ملکی سلامتی کے حوالے سے کسی بڑی سے بڑی شخصیت کو بھی استثنا نہیں ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمیں حکمرانوں اور سیاستدانوں سے زیادہ عزیز ہے کیونکہ وطن کی محبت آنجناب نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے ۔ انہوں نے کہ ہمارا نظریہ اور ہماری ایٹمی قوت عالمی استعمار کو بری طرح کھٹک رہی ہے ہمیں اپنے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو پہلے سے زیادہ چوکس ہوکر مضبوط بنانا چاہیے ۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹر ی جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹومرحوم کے تحفظ ختم نبوت کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے پیپلز پارٹی شرماتی ہوئی نظرآ رہی ہے ہم یہ کہتے ہیں کہ بھٹو مرحوم کی سیاسی کمائی کھانے والے نظریاتی اور غیر نظریاتی لوگ بھٹو کے قادیانیت کے حوالے سے زندہ کردار کو فراموش نہ کرے کیونکہ بھٹو نے پارلیمنٹ میں آئینی قرارداد اقلیت کے حوالے سے جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹر ی اطلاعات میاں محمد اویس اور ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل قاری محمد یوسف احرار نے کہا ہے کہ بھٹو نے اڈیالہ جیل میں کہا تھا کہ قادیانی پاکستان میں وہی مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے ۔احرار رہنماؤں نے مزید کہاکہ بھٹو نے ایٹمی قوت بننے کے لیے جرأت مندانہ کرادار ادا کیا اور اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر مسلم بلاک بنانے کی کوشش کی جمعہ کی چھٹی بھٹو کا کارنامہ تھا اور قادیانیو ں کو اقلیت قرارا دینے کے حوالے سے بھٹو مرحوم کو تحریک ختم نبوت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.