تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں: میاں محمد اویس

مجلس احرار اسلام لاہور کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس کی زیر صدارت ہوا جس میں لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی گئی ۔اور اسے دشمن عناصرکی کاروائی قرار دیاگیااجلاس میں کہا گیا کہ دہشت گر داپنی بزدلانہ کاروائیوں سے ملک و قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتے اور کہا کہ قوم امن و سلامتی کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن جائے اور دشمن کے تمام تر عظائم خاک میں ملا دیں ۔اجلاس میں شہید ہونے والے سیکورٹی افسران اور دیگر افراد کے لیے دعائے مغفرت کی گئی پسمندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔انہوں نے اپنے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دیں ۔ اس اجلاس میں مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس ، قاری محمد یوسف احرار ،ڈاکٹر ضیا ء الحق قمر ، قاری محمد قاسم ، ثاقب افتخار چوہدری ، قاری شہزاد رسول، محمد طاہر عباس ، محمد شعیب کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.