تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

لاہور میں لاقانونیت کے ذمہ دار قانون دان، وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کو بھی گرفتار کیا جائے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ ماہرین قانون نے دل کے ہسپتال پر وار کرکے دل والوں کو ہلاکررکھ دیاہے اوریہ دہشت گردی ان لوگوں کے ہاتھوں سے ہوئی جو قانون دان کہلواتے ہیں۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں لاقانونیت کا راج ہے،ہسپتالوں اور مریضوں کو دشمن ممالک آپس میں جنگ کرتے ہوئے بھی استثیٰ دیتے ہیں،لیکن یہاں توسولائزڈطبقے نے جواندھیرنگری کی اس کی مثال دنیامیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کو بھی اسی طرح قانون کی گرفت میں دیاجائے جس طرح باقی وکلاء کو دیاگیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر کسی ڈاکٹر یاعملے کا وکلاء کے ساتھ رویہ ٹھیک نہ تھا تو اس کی سزا قانون کے ذریعے دلوانے کی بجائے قانون دانوں نے ہسپتال اورمریضوں پر جس طرح دھاوا بولا ہے یہ کسی دہشت گردی سے کم نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانون دانوں کی قانون شکنی پر ان کوقانون کی گرفت میں دیاجائے اورایسا نشان عبرت بنادیاجائے کہ آئندہ کسی کو ایسی جرأت نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ قوانین کے نفاذ میں جب تک یکسانیت پیدانہیں ہوتی تب تک عدل وانصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے اور جہاں عدل وانصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں وہاں قانون کی حکمرانی پیداہواکرتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.