تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قیام پاکستان کا مقصد اسلامی اور فلاحی ریاست کا قیام تھا : حکیم محمدقاسم

چیچہ وطنی ( پ ر )مجلس احباب کاہفتہ وار اجلاس گزشتہ روز دارالعلوم ختم نبوت میں حکیم محمدقاسم کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں احباب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کادن یوم پاکستان کے دن پر منایا جاتا ہے ،آج سے 78 سال قبل ہمارے بڑوں نے جس مقصد کے لیے قربانیاں دی تھیں ،ہم نے اس مقصد کو بھلا دیا ہے ،قیام پاکستان کامقصد صرف ایک ملک قائم کرنا ہی نہ تھا بلکہ ایسی فلاحی ریاست کا قیام تھا جہاں اسلام کے اصولوں کے مطابق معاملات طے کئے جائیں اور اسلام کو ہی ضابطہ حیات بنایا جائے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آج بھی قرار داد پاکستان پر عمل کرکے ملک و قوم کی بہتری کے لیے لائحہ عمل طے کریں،اجلاس میں قاری محمد قاسم ،قاضی عبدالقدیر ،شاہد حمید اورسید محمد سلیم شاہ بھی موجود تھے ،اجلا س میں ابن امیر شریعت سید عطاء المومن بخاری کی اہلیہ اور سید عطاء اللہ شاہ ثالث کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.