لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر اور مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو،خواجہ آصف ،زاہد حامد ،احسن اقبال ،رانا ثناء اللہ سمیت جن سیاستدانوں نے بھی عقیدۂ ختم نبوت ،آئین کی اسلامی دفعات ،قادیانی مسئلہ یا دفاع پاکستان کے حوالے سے متنازعہ بیان دیئے یا پھر امت کے چودہ سوسالہ متفقہ عقائد کے برعکس بولی بولی، تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔احرارکے مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کے حلف نامے کے حوالے سے جو وار اب ہوا یہ صرف دینی نہیں سیاسی مسئلہ بھی ہے اور ہم اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔مرکزی دفتر احرارلاہور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عبداللطیف خالد چیمہ 16اکتوبر (آج)اسلام آباد جائیں گے اور دینی قومی رہنماؤں کے علاوہ قانونی ماہرین سے آئین میں اسلامی دفعات کی موجودہ پوزیشن کے حوالے سے صلاح مشورے کریں گے ۔