تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قومی دولت اور سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کاکڑا احتساب ہونا چاہئے: سید محمد کفیل بخاری

سیالکوٹ(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے تحریک تحفظ ناموس رسالت کے چھ مطالبات اب بھی اپنی جگہ پر قائم ہیں اور حکومت کی طرف سے ان کو پذیرائی نہ دینا قراردادمقاصد اور دستور سے انحراف کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات ہی ہماری مشکلات کی ضامن ہیں قرآنی تعلیمات کے نفاذ کے بغیر ہماری مشکلات میں کمی واقع نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ قومی دولت اور سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کاکڑا احتساب ہونا چاہئے ،چاہے ان کا تعلق کسی طرف سے بھی ہو،لیکن اس احتساب میں شفافیت خودبخود نظر آنی چاہئے ،وہ گزشتہ روز ڈسکہ اور سیالکوٹ میں دینی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔سید محمد کفیل بخاری آج اتوار کو بعد نماز مغرب مرکزی دفتر احرارنیو مسلم ٹاؤن لاہور میں درس قرآن کی ایک نشست سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.