تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قرارداد مقاصد کی روشنی میں چئیرمین سینیٹ کے حلف نامے میں ختم نبوت کی شق کو شامل کیا جائے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کے حلف نامہ میں ختم نبوت پر یقین رکھنے کی عبارت شروع سے ہی شامل نہیں جب کہ یہ عہدہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ ہی قائم مقام صدر ہوتا ہے کیونکہ قرارداد مقاصد آئین کا دیباچہ ہے اس لئے یہ آئینی تقاضا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیادی ضرورت ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے حلف نامے میں عقیدہ ختم نبوت پریقین وایمان کولازم قراردیا جائے مجلس احراراسلام کمالیہ کے رہنماعبد الکریم قمر اور جمعیت علماء اسلام س کے رہنماحاجی احسان احمد احسان پرمشتمل دورکنی وفد سے احرار کے زونل آفس چیچہ وطنی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی وبیرونی مداخلت ختم کرنے کے لئے قوم کو تحریک آزادی کے رہنماؤں کی زندگیوں کوپڑھنا چاہئے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیراہوجاناچاہئے انہوں نے کہاکہ 9مارچ کوایوان اقبال لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس ان نامساعد حالات میں حریت فکر کاسبب بنے گی اور تحریک ختم نبوت کوملکی وعالمی سطح پر منظم کرنے کاموجب بنے گی انہوں نے کہاکہ تحریک ختم نبوت کے پس منظر میں بارہ سو صحابہ کرامؓ اور دس ہزار شہداء 1953ء کاخون پنہاں ہے یہ تحریک برصغیر میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری اوران کے قابل قدر رفقاء نے بڑی قربانیاں دے کر آگے بڑھائی تھی جو قوتیں اس تحریک کے عظیم مقاصد کوپس پشت ڈالنا چاہتی ہیں وہ ن لیگ کی طرح اپنے سیاسی انجام کوبھی پہنچ رہی ہیں انہوں نے کہاکہ مارچ کاپورامہینہ ہم شہداء 1953ء کی یاد میں کانفرنسوں کا اہتمام کریں گے اس موقع پر حاجی عبد الکریم قمر اور احسان احمد احسان نے بتایاکہ تحریک ختم نبوت 1953ء کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 28مارچ کوکمالیہ میں عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگی جس میں مختلف جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.