تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قرآن پاک کی توہین، لبرل پالیسی پر سوالیہ نشان، ناروے حکومت عمر الیاس کو رہا کرے: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

مجلس احرار کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمھیمن بخاری، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ ناروے میں متعصب افراد کی جانب سے قرآن پاک کی توہین افسوس ناک ہے، اس قسم کے واقعات شدت پسندی میں اضافے کا موجب بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ واقعہ ناروے میں انتہاپسندی کی نشاندہی کررہا ہے، مسلمان کسی صورت شعائر اسلام کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، مشترکہ بیان میں احرار رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی تقریب کو نہ روکنا ناروے کی حکومت کی لبرل پالیسی پر سوالیہ نشان ہے، مجلس احرار اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مسلمان نوجوان عمر الیاس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جس نے اس مذموم کھیل کو بروقت روکا اور مسلم امہ کی نمائندگی کا حق ادا کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناروے پولیس عمر الیاس کو رہا کرکے اپنی غیر جانبداری ظاہر کرے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.