مجلس احراراسلا م پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہا کہ مرزائی ملک وملت کے غدار ہیں قانون ناموس رسالتؐ کو کسی قیمت پر بھی ختم نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ کسی بھی مشن کی کامیابی کے لیے استقامت کا ہونا ضروری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تحریک ختم نبوت کی تاریخ کو صحیح طوپر غیر جانبداری کے مرتب کیا جائے انہوں نے کہا کہ قادیانی مسئلہ صرف دینی نہیں سیاسی ہے، ختم نبوت کے محاذ کو سرگرم کرنے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا تک مؤثر رسائی ضروری ہے کیونکہ میڈیا غیروں کے ہاتھ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلمان ہونے کی شرط لازمی قراردی جانی چاہیے کیونکہ صدر کی ملک سے عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمان کے بعد سب سے بڑی دولت اخلاص ہے ہمارے بزرگوں کی جماعت مجلس احراراسلام اخلاص کے ساتھ عقیدۂ ختم نبوت کی حفاظت کرتی چلی آرہی ہے ،ہماری ساری جدوجہد کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ قادیانی دوزخ کا ایندھن بننے سے بچ جائیں اور جناب محمد کریم ﷺ کے قدموں پر سرنگوں ہوجائیں اور جنت کے اعلیٰ درجات کو پالیں۔