لاہور(پ ر)قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانیوں کوآئین پاکستان کا پابند بنائیں۔ ملکی آئین کی پاسداری نہ کرنا غداری کے ضمن میں آتا ہے اور قادیانی یہ غداری تقریباً نصف صدی سے کر رہے ہیں اور اداروں کی پراگریس رپورٹ ان غداروں (قادیانیوں) کے خلاف صفر ہے۔افواج پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ہی پاکستانی عوام ہر رات سکون کی نیند سوتی ہے۔ قربانی دینے والے سولجرز کے خلاف زبان درازی سمجھ سے بالا تر ہے۔ان خیالات کا اظہارمجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس، ملک محمد یوسف، قاری محمد یوسف احرار اور لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ اس موقع پر میاں محمد اویس نے کہا کہ شیخوپورہ میں زین علی کی شہادت کے پیچھے چھپے قادیانی عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور زین علی کے قاتلوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کر کے فوری طور پر سخت سے سخت سزا دی جائے اگر زین علی کے قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو ملک میں انارگی پھیل سکتی ہے مقتدر ادارے اس معاملے کو فوری حل کریں تاکہ ملک میں امن و سلامتی کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔ قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا کہ موجودہ سیاسی انتہاء پسندی اور کشیدگی میں افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے سے پاکستانی وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ موجودہ حکومت لانے سے بہتر تھا کہ پاکستان پر ایٹم بم پھینک دیا جاتا بالکل ہی نامناسب ہے۔ اپنے اپنے اقتدار کی ہوس میں پاکستان کی سلامتی کو ہی بھول جانا پاگل پن ہے۔ سابق وزیر اعظم اپنے الفاظ پر غور کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگیں۔