تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قانون توہین رسالت کیخلاف ہرزہ سرائی اور زبان درازی اغیار اور عالمی استعمار کا ایجنڈہ ہے. عبداللطیف خالدچیمہ

لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے اس بیان کا کہ ’’توہین رسالت قانون کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے ‘‘کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پھر یہ بتائیں کہ باقی قوانین کا غلط استعمال ہونے دیں گے ۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیرعبداللطیف خالدچیمہ نے اپنے بیان اورردعمل میں کہا ہے کہ قانون توہین رسالت کیخلاف ہرزہ سرائی اور زبان درازی اغیار اور عالمی استعمار کا ایجنڈہ ہے ،ہم بلاول بھٹوزرداری سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ دفعہ302سمیت باقی قوانین کے بارے میں کیا سمجھتے ہیں کہ اس کا غلط استعمال نہیں ہورہا ،اگر ہورہاہے اور یقیناً ہورہا ہے تو پھر وہ یہ بتائیں کہ ان قوانین کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے ۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ بلاول بھٹو ذوالفقارعلی بھٹو مرحوم کے نواسے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بڑے گستاخ قادیانی گروہ کے بارے پارلیمنٹ میں قانون سازی بھٹو مرحوم کے دور میں ہوئی تھی اور بھٹو مرحوم نے اڈیالہ جیل میں کہا تھا کہ ’’قادیانی پاکستان میں وہی مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے ،یعنی ہماری ہر پالیسی ان کی مرضی کے مطابق بنے‘‘۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام سیکولر قوتیں کان کھول کر سن لیں کہ کمزورسے کمزور مسلمان بھی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو اپنے ایمان کی بنیاد سمجھتا ہے ،مسلمان کسی طور پر بھی توہین رسالت قانون کا غلط استعمال درست نہیں سمجھتے لیکن اس قانون کے خلاف ہونے والی سازشوں اور بین الاقوامی لابنگ کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹومرحوم کی سیاسی کمائی تو کھارہی ہے لیکن بھٹو مرحوم کے اسلامی تشخص کے لئے کارناموں کو مسلسل نظرانداز کررہی ہے ،جو کہ لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں یہ ملک انشاء اللہ امن کا گہوارہ بنے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.