تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی مذہبی طور پر کافر ہیں لیکن عملی طور پر ارتداد پھیلا رہے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

چیچہ وطنی (پ ر)مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کے زیر اہتمام 7 ستمبریوم ختم نبوت کے سلسلہ میں ایک سیمینار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مجاہد ختم نبوت عبد اللطیف خالد چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں جمعیت علمائے اسلام کے مولانا پیرجی عزیز الرحمن رائے پوری، جماعت اسلامی کے خان حق نواز خاں درانی، مرکزی نورالمساجد کے خطیب مولانا ظہیر الدین بابر، تحریک ختم نبوت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ مولانا اکرم ربانی، معروف سیاسی و سماجی شخصیت شیخ عبد الغنی، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری آصف سعید چودھری، معروف شاعر ادیب اکرام الحق سرشار، مولانا منظور احمد، مولانا محمد سرفراز معاویہ، قاضی عبد القدیر نے شرکت وخطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے لیے سب سے پہلے سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے مسیلمہ کذاب کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور فتنہ منکرین ختم نبوت کا قلع قمع کیا۔اسی طرح مجلس احرار اسلام نے برصغیر پاک و ہند میں مسیملہ پنجاب مرزا قادیانی کے خلاف بھر پور جد وجہد کی اور شہداء ختم نبوت 1953 کی مقدس تحریک اور خون شہیداں کی برکت سے 1974 میں قادیانیت کو تمام مسالک نے متفقہ طور پر اسمبلی میں کافر قرار دیاگیا۔مقررین نے کہا کہ قادیانی مذہبی طور پر کافر ہیں لیکن عملی طور پر ارتداد پھیلا رہے ہیں جبکہ سیاسی طور پر غدار وطن ہیں تمام مقررین نے وحدت امت کے لیے نکتہ اتحاد عقیدہ ختمِ نبوت کو قرار دیا اور کہا کہ اس عقیدہ کے تحفظ کے لیے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے شہداء ختم نبوت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا پروگرام کی نقابت حکیم حافظ محمدقاسم نے کی اور آخر میں مولانا عبد الواحد نے دعا کروائی۔بعد ازاں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مجاہد ختم نبوت عبد اللطیف خالد چیمہ اور مبلغ ختم نبوت مولانا سرفراز معاویہ کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چناب نگر کے دورے پر ہر روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے ختم نبوت کے اجتماعات سے میں شرکت وخطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.