مجلس احراراسلام پاکستا ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے سنیئررہنما میاںمحمداویس نے ایوان احرارنیومسلم ٹاﺅن لاہورمیںعلماءاوردینی ومذہبی رہنماﺅںکے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پرغیرمشروط طورپرایمان لائے بغیردین اسلام نامکمل ہے انہوںنے منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوںپرگہری تشویش کا اظہار کیا اورمطالبہ کیاکہ قادیانی فتنہ کو آئین وقانون کا پابند بنایا جائے کیونکہ اس وقت وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان میںفتنہ قادیانیت کی اسلام وآئین پاکستان مخالف ارتدادی سرگرمیاںبہت زیادہ بڑھ چکی ہیںجنہیںروکنا حکومت کاآئینی ذمہ داری ہے ،میاںمحمداویس نے کہاکہ فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیوںاورریشہ دوانیوںسے اسلامیان پاکستان کے اندرشدید تشویش اوراضطراب بڑھتا جا رہاہے جوکسی بڑی دینی تحریک کا روپ دھارسکتاہے لہذا اس سے قبل کہ حالات خراب ہوںفوری طور پرقانون کو حرکت میںلاتے ہوئے حکومت قادیانی فتنہ پروری کو روکے۔نیز انہوںنے حکومت وقت سے کہاکہ وہ اپنے ہی اعلان کردہ سینیٹ سے توہین رسالت ایکٹ میں متنازع ترمیمی بل فوری واپس لے کر اس ضمن میںغیورمسلمانوں میںپائی جانے والی شدیدبے چینی اوراضطراب کو دورکرے جو اس کا فرض منصبی ہے وفدمیں مولاناقاری محمدیوسف احرار،حافظ محمدسعیدنقشبندی،حاجی محمد لطیف ،چودھری افتخاربھٹہ،قاری محمدقاسم بلوچ ،ڈاکٹرضیاءالحق قمر ،قاری محمدشہزادرسول اور مہراظہرحسین وینس شریک تھے۔