قادیانی ریشہ دوانیوں کو طشت از بام کرنا ملک وقوم کے حق میں انتہائی ضروری ہے: قائداحرار سیدعطاءالمھیمن بخاری
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مر کزیہ سید عطاء المہیمن بخاری نے گزشتہ روز مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں مختلف وفود اور اپنی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات اور گفتگو میں کہاہے کہ ہم نے تو اپنی ز ندگی اوراپنی سیاست کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے قربان کررکھاہے اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور ان کے قابل رفقا ء کی امانت کواگلی نسل تک منتقل کررہے ہیں کیونکہ ہماری وراثت ہمارا نظریہ ہے اوراسی نظریے کی ترویج واشاعت کو زندگی کامقصد بنایا ہوا ہے ۔ انہو ں نے اس امر پر خوشی کااظہار کیا کہ9مارچ کوایوا ن اقبال لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس کے جملہ انتظامات بخیر خوبی مکمل ہورہے ہیں۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور مرکزی مبلغ ختم نبوت مولانامحمد سرفرازمعاویہ نے شہر کے مختلف مقامات پر دعوتی پروگرام کیے اور علماء کرام ،دینی رہنماؤ ں اور کارکنوں کو امیر شریعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جبکہ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد قاسم بلوچ ، مہراظہر حسین وینس اور حافظ محمد سلیم شاہ نے سنیئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کو9 ۔ مارچ کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ،دریں اثناء’’ امیر شریعت کانفرنس‘‘ کی رابطہ کمیٹی کے نگران میاں محمد اویس نے بتا یا ہے کہ کانفرنس کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،یہ کانفرنس آج کے سیاسی محاذ آرائی کے دور میں دینی قوتوں کو متحد ہونے کا پیغام دے گی ،اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ کے اِنٹی سامراج کردار کو زند ہ کرنے کا موجب ہوگی ،انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت کے گزشتہ سال جو چھ مطالبات پیش کیے تھے، مجلس احرار اسلام انہی مطالبات کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور قادیانی ریشہ دوانیوں کو طشت از بام کرنا ملک وقوم کے حق میں انتہائی ضروری ہے ۔