متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر اور مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ ملکی او ر بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی قادیانی ریشہ دوانیاں اُمت مسلمہ کے لیے انتہائی تشویش ناک ہیں،جبکہ قادیانی سربراہ مرزا مسرور آئین پاکستان میں تبدیلی کی بات کرکے اشتعال پھیلا رہے ہیں،چیچہ وطنی پریش کلب میں مجلس احراراسلام کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ چناب نگر (ربوہ)کے قادیانی شکور (چشمے والا)خود مقدمات میں سزا یافتہ ہے،اس کو امریکی مداخلت پر رھا کرواکے فیملی سمیت امریکہ سیٹل کروایا گیا،شکور قادیانی کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کروائی گئی اور اس نے پاکستان کے خلاف زہر اُگلا لیکن حکمرانوں اور اکثر سیاسی جماعتوں نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے،جس سے یہ لگتا ہے کہ حکمران قادیانیت کو پنپنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ملتان میں توہین رسالت کے مجرم پروفیسر جنید حفیظ جو جیل میں ہے کی رہائی کے لیے امریکی نائب صدر دباؤ ڈال رہے ہیں،جو مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کی نفی اور جارحانہ مداخلت کے مترادف ہے،انہوں نے الزام عائد کیاکہ قادیانی واشنگٹن،نیو یارک،کینیڈا،جرمنی،لندن اور دیگر مقامات پر پاکستان کے خلاف لابنگ اور پرپیگنڈہ کررہے ہیں،جبکہ ہمارے سفارت خانے اور قونصلیٹ پاکستان کے امیج کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کررہے،انہوں نے کہاکہ مختلف سطح کے نصاب تعلیم سے عقیدہئ ختم نبوت والے حصےّٰ خذف کئے گئے ہیں،چناب نگر سمیت ملک بھر میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرھا،قادیانی اپنے کفر کو اسلام کا نام دے کردنیا کو دھوکہ دیتے ہیں اور ریاستی رٹ کو مسلسل چیلنج کی پوزیشن میں ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ربوہ کے شکور قادیانی کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لایا جائے اور غداری کا مقدمہ چلایا جائے،انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ عقیدہئ ختم نبوت اور قانون توہین رسالت کے خلاف سازشوں کے آگے بند باندھا جائے،انہوں نے کہاکہ قادیانی جماعت اورا س کی ذیلی تنظیمیں دہشت گردی کا موجب ہیں،ربوہ میں غیر جانبدارانہ آپریشن کیا جائے اور قادیانی جماعت کو خلاف قانون قرار دیا جائے۔