لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرمحمد عمر فاروق احرار نے کہا ہے کہ انجمن احمدیہ (قادیانی جماعت) کے ترجمان سلیم الدین کا یہ بیان کہ ’’ ہم لوگ اپنے آپ کو اقلیت تسلیم نہیں کرتے ،آئین پاکستان کی وہ شق جس میں احمدیوں کو غیر مسلم قراردیا گیا ہے ،ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے ‘‘ ۔ سرار بغاوت اور ریاست کو چیلنج ہے جس کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیے انہو ں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ انجمن احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین کا یہ بیان ملکی دستور کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا اقدام ایک متفقہ پارلیمانی وآئینی فیصلہ ہے ،جسے تسلیم کرنے سے انکار کرنا ریاست ودستور کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترا ادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت قادیانیوں سے ان کی دستوری حیثیت تسلیم نہیں کراتی اس وقت تک وہ آئین کو بازیچہ اطفال بناتے اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ قادیانی یہ خیال اپنے ذہن سے نکال دیں کہ وہ بیرونی دباءو کے ذریعے اپنا شمار مسلمانوں میں کرانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور ختم نبوت کا دفاع جانوں پر کھیل کر کیا جائے گا ۔ انہوں نے امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی سام براءون بیک کی پاکستان میں قادیانیوں سے امتیازی سلوک پر تشویش کے اظہار کو قادیانی و امریکی گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ۔