لاہور( پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ لندن میں ہونے والے فراڈ ایوارڈ شومیں پاکستانی فنکاروں کی شرکت بے حد افسوس ناک ہے ایک ایسے وقت میں جب کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پرمظالم ڈھارہی ہے اورپاک بھارت سرحد پرصورتحال انتہائی کشیدہ ہے جس پر ایک عام پاکستانی بھی سخت رنجیدہ ہے۔انہوںنے کہاکہ قادیانیوںکے اس ایوارڈشو کے انعقاد سے ظاہرہوتاہے کہ وہ اپنے دل میں مسلمانوں کا کتنا درد رکھتے ہیں قادیانی فراڈیاعطاءالحق پہلے بھی پاکستان اچیومنٹ پروگرام کے نام سے لوگوںسے پیسے بٹور چکاہے ۔انہوںنے کہاکہ قادیانیوںکی ایسی حرکتیں پاکستان کی دنیا بھرمیں بدنامی کا باعث بنتی ہیں پاکستانی فنکاروں اور اینکر پرسنز کوپاکستان دشمن قوتوںکے ایسے فراڈ شوز میں شرکت نہ کرکے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دینا چاہیے قادیانی اول روز سے پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور وہ آج بھی اکھنڈ بھارت منصوبے کے حق میں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لندن کا پاکستانی سفارتخانہ قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان دشمن سرگرمیوں کا سدباب کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے بلکہ قادیانیت کے زہر کوپھیلانے میں ان کا ممدومعاون بناہوا ہے انہوںنے کہاکہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بیرون ممالک قادیانی ریشہ دوانیوں اور قادیانیوں کے پاکستان دشمن پراپیگنڈے کے سدباب کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائے ۔