مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ جناب نبی کریم ﷺ کی ختم نبوت کے منکرین قادیانی دنیا کے بدترین گستاخ ہیںا ورقادیانی گروہ کو 1974ءکی پارلیمنٹ نے طویل بحث کے بعد غیرمسلم اقلیت قراردیا تب ذوالفقارعلی بھٹو اورپیپلزپارٹی کی حکومت تھی ۔انہوںنے مرکزی مسجد عثمانیہ ہاﺅسنگ سکیم چیچہ وطنی میںنمازجمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی اپنی متعینہ دینی وآئینی حیثیت کونہ مان کرریاست سے بغاوت کررہے ہیںقادیانیوںکے ساتھ باغی جیسا سلوک ہونا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ کتنے بدبخت ہیں وہ لوگ جو توہین رسالت کاحق مانگتے ہیں آخریہ کون سی انسانیت کی خدمت ہے ۔انہوںنے کہاکہ 1953ء کے دس ہزارشہداءختم نبوت کا خون مقدس ہم سے مطالبہ کرتاہے کہ ہم سب تحفظ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت جیسی قدرمشترک پراکٹھے ہوجائیں۔نمازجمعة المبارک میںایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیاگیاکہ چناب نگر(ربوہ)میںبھی تجاوزات ختم کی جائیںاورقانون کا یکساںنفاذ یقینی بنایا جائے۔