تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی اسلام قبول کر کے مسلمانوں کے حقیقی بھائی بن جائیں: سید محمد کفیل بخاری

کوئٹہ 2 مئی ، مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ :
عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کے ایمان کی اساس ہے ، مسلمانوں کے ایمان پر حملہ آور ہونے والے اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، وہ گزشتہ روز شبان ختم نبوت کوئٹہ کے زیر اہتمام مسجد ابراہیم میں منعقہ سہ روزہ ختم نبوت کورس کی مختلف نشستوں سے خطاب کر رہے تھے – انہوں نے کہا کہ : قادیانی براہ راست حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب ختم نبوت ، ناموس رسالت اور امت کے اجماعی و متفقہ عقائد پر حملہ آور ہیں ، وہ سو سال سے نا کا میوں ، ذلتوں اور رسوائیوں سے دوچا ر ہیں ، قادیانی اب اسلام قبول کر کے مسلمانوں کے حقیقی بھائی بن جائیں اور جعل سازی سے جھوٹے بھائی بن کر دھوکہ دینا چھوڑدیں ،
انہوں نے کہا کہ :
قادیانیت ، یہو و نصاری کی تشکیل کردہ اسلام کی بد ترین اپوزیشن ہے ، کسی بھی مسلم معاشرے میں اسلام کی اپوزیشن کی کوئی گنجائش نہیں ، مسلمان اپنے عقائد پر کوئی مفاہمت نہیں کر سکتے ،
انہوں نے کہا کہ :
اسلام ہی امن و سلامتی کا واحد دین ہے ، اسلام کی دعوت انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے ، انسانیت کو امن و سلامتی کی دعوت دینا اور مسلمانوں کے ایمانوں کو شیطانی و طاغوتی خطرات اور سازشوں سے بچانا وقت کا سب سے اہم تقاضا اور داعیان دین کی بڑی ذمہ داری ہے ، انسانیت کی بقا ، فلاح و بہبود اور امن و سلامتی صرف اسلام میں ہے ، قادیانی مذہب میں پہلے بھی کوئی دم خم نہیں تھا اور اب تو قادیانیت دم توڑ چکی ہے ، قادیانیوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں ، وہ مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں اور پوری دنیا کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، ان کا دھو کہ پوری دنیا پر آشکارا ہو چکا ہے ، اب انہیں اس دھوکہ دہی سے باز آجانا چاہیے ،دنیا میں اسلام سب سے بڑی حقیقت اور آخری نبی و رسول سیدنا محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کی آخری حجت ہیں ، قادیانی اس حجت اور حقیقت کو تسلیم کر کے اللہ تعالی کو راضی کر لیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے مستحق بن جائیں –
ختم نبوت کورس میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی اوراختتام پر مہمان خصوصی نواسہ امیر شریعت سید محمد کفیل بخاری نے شرکاء کو اسناد اور ختم نبوت کے موضوع پر لٹریچر تقسیم کیا ، کورس میں امیر شبان ختم نبوت مولانا سید انیس احمد شاہ صاحب نے لیکچرز دیے اور پروجیکٹر کے ذریعے اسباق پڑھائے ، شبان ختم نبوت بلوچستان کے امیر مفتی خلیل اللہ صاحب اور مولانا محمد عثمان نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ : تحریک ختم نبوت ، حضرت امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ اور ان کی جماعت مجلس احرار اسلام کا صدقہ جاریہ ہے ، مجلس احرار اسلام ہماری محسن جماعت ہے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.