لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عقیدہئ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے غفلت کا سوچ بھی نہیں سکتے،عقیدہئ ختم نبوت کے تحفظ کا اکابرین کی جانب سے ملا مقدس مشن ہرصورت میں جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ نصاب تعلیم میں عقیدہئ ختم نبوت کے بارے میں سازش کرنے والے عناصر ملک وملت کے مجرم ہیں ان کوبے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔حکومت قادیانیت نوازی کرنے میں اس سے پہلے قادیانیت نواز عناصر کا انجام دیکھے۔انہوں نے کہاکہ مرزائی آستین کے سانپ ہیں یہ مسلمانوں کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور یورپی ومغربی ممالک ان کی پشت پناہی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا استعماری قوتیں ان کے ذریعے مسلم ممالک کی جاسوسی کررہی ہیں اورپاکستان کے مختلف حصوں بالخصوص اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقوں،واہ کینٹ،نیوایئر پورٹ کے گردونواح میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ارتدادی وملک دشمن سرگرمیاں انتہائی خطرناک ہیں،قادیانی یہاں وسیع رقبے سرکاری ملی بھگت سے خریدرہے ہیں،انہوں نے تھر پار کرمیں قادیانیوں کی خلاف آئین سرگرمیوں کا نوٹس نہ لینے کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہاکہ تعلیمی نصاب کی مختلف کتب سے عقیدہئ ختم نبوت والے حصے حذف کرنا بدترین قادیانیت نوازی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تعلیمی نصاب میں یکسانیت پیداکی جائے اور عقائد والے حصے بحال کیے جائیں۔