رحیم یار خان ( پ ر ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ عقیدہ ختم نبوت پر متحد ہے ختم نبوت اتحاد امت کی علامت اور آخرت میں نجات کی ضمانت ہے ختم نبوت کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی حکمران سازشوں کا حصہ نہ بنیں وہ آج ضلعی نائب امیر مولانا فقیراللہ رحمانی کی صدارت میں مجلس احرار اسلام ضلع رحیم یارخان کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی سرپرستی کرنے والے حکمران پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلے کو تبدیل اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں آئین کو چھیڑا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا – انہونے کہا کہ احرار اتحاد امت کی داعی جماعت ہے ، دینی جد و جہد کرنے والی ہر جماعت ہماری حلیف اور دوست ہے اسلام اور وطن کا دفاع کر نے والی ہر جماعت کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت ملک و قوم کے لیے زہر اور موت ہے اس کا خاتمہ تحفظ ختم نبوت سے ہی ممکن ہے
اجلاس سے ڈاکٹر محمد آصف ، حافظ محمد اشرف ، مفتی محمد معاویہ مولانا عبداللہ حجازی ، ناصر ہاشمی ، محمد واصف ، چودھری بشارت ، قاری احمد علی ، حافظ بشیر احمد ، چودھری محمد ارشد ، محمد مغیرہ چوہان و دیگر نے بھی خطاب کیا –
سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ رکنیت و تنظیم سازی مہم تیز کر کے جلد ضلعی ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا