تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیوں کو قومی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) اسلام آبادہائی کورٹ نے قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن کارکن بنانے کی رٹ پٹیشن مسترد کردی جو شہداء فاوَنڈیشن نے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں دائر کر رکھی تھی ،تفصیل کے مطابق شہداء فاوَنڈیشن اسلام آباد کے حافظ احتشام احمد نے نیشنل مینارٹیز کمیشن نے قادیانیوں کو نمائندگی نہ دینے کے فیصلے کے خلاف ،عدالت عالیہ میں اپنی رٹ پٹیشن کے ذریعے استدعاء کر رکھی تھی کہ اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی دی جائے ۔ گزشتہ روز مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں حافظ احتشام احمد (شہداء فاوَنڈیشن اسلام آباد) کی پٹیشن کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے واضح ریماکس دیئے ہیں کہ قادیانی آئین پاکستان کی روسے غیر مسلم اقلیت ہیں لیکن وہ اپنی متعینہ آئینی حیثیت کو ماننے سے انکاری ہیں ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے ریماکس میں کہا کہ شہداء فاوَنڈیشن کو احمدیہ فاوَنڈیشن (قادیانی جماعت) کی نمائندگی کا کوئی حق حاصل نہیں قادیانی اپنی نمائندگی خود کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء فاوَنڈیشن اپنے میمورڈم ( دائر ہ کار) کے اندر رہے اور قادیانی مسئلہ کو اپنا مسئلہ نہ بنائے ،وہ اپنے آپ کو شہداء تک محدود رکھے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا اس فیصلے کے فوراََ بعد ہائیکورٹ کے کیفے ٹیریا میں مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک ختم نبوت کے رہنماؤں اور کارکنوں کا ایک ہنگامی اجلاس عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ممتاز قانون دان شیر افضل خان بابرایڈ وکیٹ ،فضل الرحمن خان نیازی ایڈ وکیٹ ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء قاری عبدالوحید قاسمی ، راوَعبدالرحیم ایڈوکیٹ ،مجلس احرار اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویر الحسن احرار ،مولانا محمدطیب فاروقی نے خطاب کیا اور شہداء فاوَنڈیشن کی قادیانیوں کے حق میں دائر ہونے والی رٹ پٹیشن مسترد ہونے پر اس کو تحریک ختم نبوت کی بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ،وکلاء ،علماء، دینی رہنماؤں اور کارکنوں کی اس تقریب میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ تحریک ختم نبوت کی تاریخ میں اس فیصلے کو جلی حروف میں لکھا جائے گاتقریب میں مولانا طارق معاویہ ،مولانا زاہد وسیم ،مولانا خلیق الرحمن چشتی ، مولانا محمد ابو بکر ،مولانا محمد سعید ،مولانا شیراز احمد فاروقی ،احمد عثمان طارق ،عامر ظفر ،حافظ محمد سلیم شاہ نے بھی شرکت کی ۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الرشدی ،جمیعت علماء اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالروَف فاروقی ، انٹرنیشل ختم نبوت مومنٹ کے صدر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ،صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور کئی دیگر رہنماؤں اور شخصیات نے اس عدالتی فیصلے کو امت مسلمہ کے ایمان و عقیدے کی ترجمانی اور آئین کی مکمل پاسداری کا مظہر قرار دیا ہے ملک بھر کے مختلف رہنماؤں نے اس کیس کی پیروی کرنے والے عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا تنویر الحسن احرار ،شیر افضل خان بابر ایڈوکیٹ راوَعبدالرحیم ایڈوکیٹ اور ان کے معاونین کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کی قیادت نے اپنے اکابر اور اہل حق کی یاد تازہ کردی ہے ملک بھر میں اس عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.