تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیت کی جڑیں دہشتگردی سے ملتی ہیں:عبداللطیف خالد چیمہ

  مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ عقیدہ ئ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جدوجہد ہرفورم پرجاری رہے گی،قادیانیوں کے لیے اپنی متعینہ غیرمسلم حیثیت کو تسلیم کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے امتناع قادیانیت کے قوانین پرعمل درآمد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے،جس سے بسااوقات فضا مکدر ہوجاتی ہے۔وہ گزشتہ روز بورے والہ میں رانا عابد رشید کی رہائش گاہ پر احرارکارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اگر قیام ملک کا اصل مقصد یعنی اسلامی نظام کا نفاذ کردیاجا تاتو آج ہم ان مشکلات پر قابوپاچکے ہوتے جو ہمیں آج درپیش ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران سیاسی اورمعاشی پالیسیوں میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور ایسی ابتر اقتصادی صورتحال 70سال میں کبھی پیدا نہیں ہوئی،جتنی اب ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف حساس علاقوں میں قادیانیوں نے انجمن احمدیہ ربوہ کے نام پر وسیع رقبے خریدے ہیں جو ملک کے لیے سیکورٹی رسک ہے۔اس پر ذمہ دار حلقے کوئی نوٹس نہیں لے رہے۔انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کے مذہبی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشرتی تعاقب کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اور اپوزیشن دونوں اپنی صفوں سے لادین اور قادیانی نواز عناصرکو نکال باہرکریں یہ معاملہ اسلام اور وطن کا مشترکہ ہے اوریہ قوم توہین رسالت اورتوہین ختم نبوت پر کبھی کمپرومائز نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ قادیانیت کی جڑیں یہودیت اور دہشت گردی سے ملتی ہیں،اس موقع پر صوفی عبدالشکور احرار،محمد نوید طاہر،مفتی نذیراحمد،حکیم عبدالرزاق،مولانا محمد اشفاق غزالی بھی موجودتھے۔علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنی جماعت کے تنظیمی امور کا جائزہ لیااور مسجد ختم نبوت کا دورہ بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.