تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیت دم توڑ چکی ہے اور اب ہمیں اخلاق و مروت کے ساتھ قادیانیوں کو اسلام کی دعوت دینے کی ضرورت ہے . سید محمد کفیل بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ برطانوی سامراج نے مسلمانوں میں طبقاتی تفریق پیدا کرنے کے لئے مرزا غلام احمد قادیانی کی سیاسی پشت پناہی کی۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت دم توڑ چکی ہے اور اب ہمیں اخلاق و مروت کے ساتھ قادیانیوں کو اسلام کی دعوت دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام حسن اخلاق، برداشت اور بردباری کا درس دیتا ہے ۔کفیل بخاری نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ وطن عزیز پاکستان میں امن و سلامتی کی ضمانت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں جامع مسجد ریا ض الجنتہ نزد لیاقت باغ ، المصطفیٰ قرآن اکیڈمی کٹاریاں ، دارالعلوم زکریا،ترنول) اسلام آباد(، جامعہ محمدیہ F-6/4 ، جامعہ فاروقیہ دھمیال کیمپ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ سید کفیل بخاری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت، وحدت امت اور وطن عزیز پاکستان میں امن و سلامتی مجلس احرار کا نصب العین ہے ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی ہماری لٹی ہوئی متاع ہیں جو جھوٹی نبوت کے دھوکے کا شکا ر ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قا دیانیوں کو اسلام کی دعوت دیتے ہیں ، اور عالمی استعماری سازشوں کا حصہ بننے کی بجائے قومی دھارے کی سیاست میں ہمارے ممد و معاون بن جائیں۔بعد ازاں سید محمد کفیل بخاری ٹیکسلا روانہ ہوئے جہاں انہوں نے مولانا پیر ابوذر ، مولا نا تنویر الحسن نقوی اور محمد قاسم چیمہ کے ہمراہ حضرت خواجہ خان محمد کے خلیفہ مجاز مولانا عبدالغفور ) ٹیکسلا( سے ملاقات کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.