تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری نے امیر شریعت کانفرنس کی براہ راست نگرانی شروع کردی

لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ گزشتہ روز چیچہ وطنی سے لاہور پہنچے ،اب وہ’’ امیر شریعت کانفرنس ‘‘ کے انعقاد تک مرکزی دفتر لاہور ہی قیام کریں گے ،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے ’’امیر شریعت کانفرنس ‘‘ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر میاں محمد اویس،مولانا تنویر الحسن احرار، قاری محمد قاسم ،محمد قاسم چیمہ ،حافظ محمدسلیم شاہ ،مہراظہر حسین وینس،مولانا عتیق الرحمن علوی ،مولانامحمد سرفراز معاویہ اور دیگر رہنماؤں اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے تفصیلی ملاقات کی ،اور 9 ۔ مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی کانفرنس کے اب تک ہونے والے انتظامات کا تفٰصیلی جائز ہ لیا ،قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے ہونے والے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ،اور’’ امیر شریعت کانفرنس ‘‘کی رابطہ کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا ،علاوہ ازیں مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے شاہ عالم مارکیٹ ،شاہدرہ ،بند روڈ ریلوے اسٹیشن لاہوراور دیگر علاقوں کا دعوتی دورہ کیا ،دینی رہنماؤں ،علمائے کرام اور کارکنوں کو 9 ۔ مارچ کی دعوت دی ،دریں اثناء مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے ڈسکہ ،سیالکوٹ اور گجرات کے دورے کے موقع پر دروس قرآن اور اجتماعات ختم نبوت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقید�ۂ ختم نبوت پر آج تک جتنے وار ہوئے سارے ناکام ونامراد ہوئے آئندہ بھی عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت پر ہونے والی سازشیں ناکام ونامراد ہی رہیں گی ،انہوں نے کہا کہ 9 ۔10 اور 11 ۔مارچ کو لاہور میں ہونے والی کانفرنسوں کا سہ روزہ ایک نئی تاریخ مرتب کرے گا ،انہوں نے کہا کہ مجلس احر اراسلام سامراجی قوتوں کے جابرانہ تسلط کو ختم کرنے کے لیے دینی قوتوں کو متحد کرنے کا جذبہ لے کر نکلی ہے کہ یہ جذبہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور اکا بر احرار نے ہی ہم کو منتقل کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.