تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

فرقہ واریت کے خلاف مجلس احرار نے برصغیر کے مسلمانوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور(پ ر)تحریک آ زادی اورتحریک ختم نبوت کے نامورمجاہد،بطل حریت حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجلس احراراسلام اورتحریک تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام سید عطاء المہیمن بخاری کی صد ارت میں ایوان اقبال لاہورمیں منعقدہ عظیم الشان ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘میں متفقہ طورپر منظور کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک خلافت کی بظاہر ناکامی کے بعد سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے اپنے قابل قدر رفقاء چودھری افضل حق ،مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی،مولانا ظفر علی خان ،مولانا داؤد غزنوی ،اور دیگر کے ہمراہ مل کر برصغیر سے برٹش ایمپائر کو دیس نکالا دینے کے لئے مجلس احرار اسلام کے نام سے ایک قافلۂ سخت جاں تیار کیا ،جس نے برطانوی سامراج کے لگائے گئے پودے ’’فتنۂ قادیانیت ‘‘ کے استیصال کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ، اعلامیے میں کہا گیا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی بندگی میں لانے کے لیے دن رات ایک کردیا ،سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ نے مجلس احرار اسلام کے پلیٹ فارم پر تمام مسلم مکاتب فکر کو یکجان کیا ،اور فرقہ واریت اور طبقہ واریت کے خلاف مجلس احرار اسلام کا پلیٹ فارم مہیا کرکے تسلسل کے ساتھ تحریک ختم نبوت چلائی ،جس کے نتیجے میں 7 ستمبر 1974 ء کو بھٹو مرحوم کے دور میں قومی اسمبلی کے فلور پر لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ،اور 26 ۔اپریل 1984 ء کو صدر ضیاء الحق مرحوم نے امتناع قادیانیت آرڈینس جاری کیا ،جس کی رو سے قانونی طور پر قادیانی شعائر اسلام استعمال نہیں کرسکتے ،لیکن افسوس کہ ان قوانین پر عمل نہیں ہورہا اور قانون توہین رسالت کی اصلاح کے نام پر اس کو غیر مؤ ثر بلکہ ختم کرنے نکی مذموم کوششیں جاری ہیں ،امیر شریعت کانفرنس ،اتحاد امت کی غمازی کرتے ہوئے عالمی قوتوں کو یہ پیغام دینے چاہتی ہے کہ وہ مظلوم عوام پر ظلم بند کردیں ،کہ ظلم کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوا کرتا ،فرعون ونمرود کے کردار کو سامنے رکھا جائے تو بادی النظر میں یہ کہا جاسکتا ہے ،کہ اسلام ومسلمانوں کا ایک راؤنڈ ابھی باقی ہے ،اعلامیے میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا،کہ نامساعد حالات کے باوجود سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ کے ہمہ جہت کردار کو زندہ کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد وقت کا تقاضا ہے ،تمام رہنماؤں نے اس امر پربھی اتفاق کیا کہ دہشت گردی کی جڑیں بیرونی قوتوں سے جاملتی ہیں ،امریکہ ،دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اور کمزور ممالک کے خلاف جارحانہ اقدامات کرکے انسانیت دشمنی کا مظاہر ہ کررہا ہے ،مشترکہ اعلامیے میں آئین وقانون کی بالادستی قائم کرنے اور سیاسی انتہاء پسندی کے خاتمے کا عزم کا اظہار بھی کیا گیا ،اور کہا گیا کہ ملک کے بیانیے کو بدلنے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ،کانفرنس سے قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ،جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ (مکہ مکرمہ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر خواجہ عزیز احمد ،مولانا مجاہد الحسینی ،جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی ،پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی ،مولانا فضل الرحیم ،جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ ،پاکستان مسلم لیگ (ق ) چودھری پرویز الہٰی ،تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید ،قائد اہل سنت مولانا محمد احمد لدھیانوی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر حافظ ناصر الدین خان خاکوانی ،میاں محمد اجمل قادری ،ڈاکٹر عتیق الرحمن ،پاکستان مسلم لیگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان ،مولانا مفتی محمد حسن ،مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار ،مفتی عطاء الرحمن قریشی ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج مدینہ منورہ ،جمعیت علماء اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی ،متحدہ جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری ،تحریک تحفظ حرمین شریفین کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر ،روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب احمد خان،علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا زاہد محمود قاسمی ،مولانا فضل الرحمن درخواستی ،حافظ محمد سعید نقشبندی ،مولانا محمد سید انیس شاہ ،مولانا محب النبی ،سید عطاء اللہ شاہ بخاری ثالث ،ڈاکٹر محمد الیاس فیصل مدینہ منورہ،قاری محمد رفیق وجھوی ،قاری سید انوارلحسن بخاری ،سید سلمان گیلانی ،حافظ محمد قاسم گجر ،حسن افضال صدیقی ،حافظ محمد عابد مسعود ڈوگر ،مولانا تنویر الحسن احرار ،کرنل (ر)فاروق احمد خان ایڈوکیٹ ،ختم نبوت لائرز فورم کے چئیرمین غلام مصطفی چودھری ایڈوکیٹ ،ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے چئیرمین چودھری محمد ظفر اقبال ایڈوکیٹ اور کئی دیگر رہنماؤں نے شرکت وخطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.