فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا کردار وقت کی اہم ضرورت ہے: میاں محمد اویس
لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستا ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور امیر شریعت کانفرنس رابطہ کمیٹی کے کنونیر میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے یہودی و سامراجی قوتوں کے ایجنٹ مسلمانوں کو پو ری دنیا میں گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں لیکن مسلمان خواب غفلت اور آپس میں اختلافات و انتشار کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسلمان آج ذلیل ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پو ری دنیا میں دہشت گر دی کا موجد امریکہ ہے جو دہشت گر دی کے نام پر دنیا کا امن و سکون بر باد کرنے پر تلا ہو ا ہے اور خصوصاً مسلم ممالک میں امن کا خواہاں نہیں ہے اس وقت امریکہ اسرائیل اور اس کے حواری مسلمانوں کو پو ری دنیا میں گا جر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں ،لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسلمانوں کو آپس کے فروعی اختلافات کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے اور دشمن کی سازش کو بھانپتے ہوئے اپنا موثر کردار ااداکرناہو گا اور دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کر نی ہو گی اس میں خاص طور پر مسلم حکمرانوں کو اپنا مو ثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہ ناموسِ رسالتؐ ایکٹ کو غیر موثر بنانیکی کسی بھی ترمیم کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اور نہ 1973ء کے متفقہ آئین کی کسی اسلامی شق کو مسخ کرنے دینگے حکومت اس حوالے سے اندرونی و بیرونی باؤ کو بالکل قبول نہ کرے۔حکومت تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف سازشوں کوبے نقاب کرے اور 295-cکے تحفظ کا دوٹوک اعلان کرے ۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام دینی مکاتب فکر کی دینی جماعتیں فیصلہ کرچکی ہیں غیور مسلمان سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن اللہ کے سچے و آخری نبی حضرت محمد ؐ کی ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ کیخلاف ذرہ بھر بھی سازش ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔علاوہ ازیں مبلغ ختم نبوت مولانامحمد سرفراز معاویہ نے امیر شریعت کانفرنس کے حوالے سے لاہور کے مختلف علماء کرام سے ملاقاتیں کیں اور ان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جن میں انارکلی ،چوبرجی ،شاہدرہ کے مولاناعمرحیدری ،سید عمر شاہ زیدی ،مولاناعتیق الرحمن اور دیگر شامل ہیں ۔