چیچہ وطنی (پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے عورتوں کے آزادی مارچ کے نام پر بے حیائی اور حرام کاری فروغ دینے کیلئے مظاہرے کو اسلام اور آئین پاکستان سے اعلانیہ بغاوت قرار یتے ہوئے سرکاری اورآئینی اداروں کی خاموشی کو ایسے اقدامات کی سرپرستی کے مترادف قرار دیا ہے۔ مجلس احراراسلام کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ اس عورت مارچ کا ایجنڈا کفر نہیں بلکہ ارتداد اور زنادقہ ہے اس مارچ کے منتظمین کے خلاف295۔سی کا اطلاق نہ ہوا تو ہولناک کشیدگی پیدا ہوگی،جس کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 8مارچ کو لاہور میں ہونے والے عورت مارچ میں شریک خواتین نے فرانس کا جھنڈا بھی اٹھایا ہوا تھا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ اور فرانس پاکستان میں نام نہاد خواتین تنظیموں اور این جی او ز کو سپانسر کررہے ہیں اور یہ انہی کا چندہ لیکر اور ان کا جھنڈا ٹھا کر اصل میں ان کا ایجنڈا پورا کررہی ہیں۔