لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان، تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس خدام صحابہ پاکستان کے قائدین علمائے کرام، اور مبلغین ختم نبوت نے اور اسلام آباد میں عورت مارچ کے ذریعے بے حیائی کو فروغ دینے کے فیصلے کو استعماری اور کفریہ ایجنڈا قرار دیا ہے مجلس احرار اسلام کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس عورت مارچ کو ملک کی نظریاتی اساس کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ مادر پدر آزاد معاشرہ قائم کرنے کی طرف قدم ہے جس کا روکا جانا دستوری اور آئینی تقاضا بھی ہے اور وقت کی ضرورت بھی۔