مجلس احراراسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان اپنی تقریر میں جناب نبی کریمﷺ کے اسم گرامی کاحوالہ دیتے ہوئے احتیاط کر لیا کریں اور لب کھولنے سے پہلے سوچ بچار کر لیا کریں تاکہ بےادبی سے بچاجا سکے اور ہر دم احترام ملحوظ خاطر رہے کہ ادب میں ہی سب کچھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مبارک زندگی کا ہر لمحہ عزت و عظمت والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان کی پالیسا ں بری طرح نا کا م ہو چکی ہیں۔اور اگر انہیں دین پر ہی بات کرنی ہے تو اپنے وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے مشاورت کر لیا کریں تاکہ بات کرتے ہوئے احتیاط کا دامن نا چھوٹے اور مقدس شخصیات کے بارے میں االفاظ کا چناؤ بہتر ہو۔