گجرات (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا متفقہ اور اجماعی عقیدہ ہے جس پر کوئی مسلمان مفاہمت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چودہ سو چالیس سال سے دنیاء کفر مسلمانوں سے یہ عقیدہ چھیننے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمیشہ ذلت و رسوائی اور شکست سے دوچار ہوئی۔ وہ آج مرکز احرار گجرات میں امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قادیانی لابی کے دھوکے سے بچیں۔ حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے بے وفائی کرنے والے قادیانی ملک اور حکومت کے وفادار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے حلف ختم نبوت کی پاسداری کا مظاہرہ کریں، تحفظ ختم نبوت بارے آئینی فیصلوں کے تحفظ کا اعلان کریں۔ سید کفیل بخاری نے کہا کہ امریکی صدر کے سامنے اپنی امن پسندی کا وا ویلا کرنے والے قادیانی روز اول سے ہی تشدد پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں نے اپنی جنم بھومی قادیان میں مسلمانوں کو قتل کیا اور بے شمار کو تشدد کے ذریعے زخمی کیا۔ جو لوگ قادیانیت چھوڑ کر مسلمان ہوئے ان پر تشدد کیا اور ان کی املاک کو جلایا۔ حاجی محمد حسین شہید اور مولانا عبدالکریم مباھلہ اس کی واضح مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سر ظفراللہ خان قادیانی نے بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کی نماز جنازہ پرھنے سے انکار کر کے پاکستان سے غداری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1974ء میں ربوہ ریلوے اسٹیشن پر مسلمان طلباء پر تشدد کر کے پورے ملک میں اشتعال اور بد امنی پیدا کی گئی، جس کے نتیجے میں تحریک چلی اور پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے رابطہ و ملاقات کر کے انہیں ختم نبوت اور قادیانیوں سے متعلق آگاہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ قادیانی بین الاقوامی دباو کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق قوانین کو ختم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ قوم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ختم نبوت اور دیگر اسلامی قوانین کو چھیڑ نے سے باز رہے۔ سید کفیل بخاری نے کہا کہ چاہیے تو یہ کہ دیگر تمام پاکستانی شہریوں کی طرح قادیانی بھی ملک کے آئین کو تسلیم کریں لیکن وہ اس کے برعکس نا صرف آئین کو تسلیم ہی نہیں کرتے بلکہ آئین کو تبدیل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین قومی وحدت اور وفاق کی علامت ہے، کسی کو آئین تبدیل کرنے کا حق نہیں۔ قوم ہر قربانی دے کر آئین کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکمران آئین اور قانون کی پاسداری کریں گے۔سیمینار سے مجلس احرار اسلام پنجاب کے سیکرٹری مولانا تنویر الحسن احرار، شعبہ دعوت و ارشاد کے ناظم ڈاکٹر محمد آصف، ضلع گجرات کے امیر حافظ ضیاء اللہ ہاشمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ امیر شریعت سید عطائاللہ شاہ بخاری نے تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت میں عظیم الشان خدمات انجام دیں، ان کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام پیغام ختم نبوت کو گھر گھر پہنچائے گی اور اپنی پر امن و آئینی جد و جہد جاری رکھے گی۔