تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر محمد آصف

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے ناظم شعبہ تبلیغ ڈاکٹر محمد آصف اور مجلس احرار ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، کل بروز جمعرات حلقہ جنوبی پنجاب کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوگئے انھوں نے مجلس احرار اسلام جنوبی پنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان سے ملاقاتیں کر کے جماعت کے کام کے حوالے سے مشاورت کی اور ضلع مظفر گڑھ کے مدارس و جامعات کا دورہ کیااور نئی یونٹ سازی کی۔ انہوں نے احرار کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لےے عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے قادیانی آئے روز نئے طریقوں سے عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے ایمانوں کو بچانا ہے اور قادیانیوں کو دعوت اسلام دینی ہے تاکہ وہ بھی جنت کے حق دار بن سکیں۔ اس موقع پر مجلس احرار جتوئی کے امیر ڈاکٹر عبد الرو¿ف ، قاری محبوب الرحمن اور ڈاکٹر ریاض احمد سمیت کارکنان احرار کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد نماز عشاءبیٹ میر ہزار میں مرکز احرار جامع مسجد احرار میں ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوے مولانا محمد اکمل نے کہا کہ مجلس احرار اسلام نے 1953 میں تحریک ختم نبوت کے ذریعے ملک بھر میں قادیانیوں کو بے نقاب کیا اور ہزاروں شہداءکا مقدس لہو آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کے لےے پیش کیا یہ مجلس احرار کا ہی طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار ملک بھر میں شہدائے ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لےے کانفرنسز کا انعقاد کرے گی جبکہ ملتان میں مارچ کے مہینہ میں عظیم الشان کانفرنس منعقد کرے گی۔ وہ آج بستی سمندری جتوئی میں خطبہ جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.