تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے خون کے آخری قطرے تک جد جہد کرتے رہیں گے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے خون کے آخری قطرے تک جد جہد کرتے رہیں گے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، مولانا محمد مغیرہ، مولاناتنویر الحسن احرار، قاری محمد ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد اکمل، مولانا محمد الطاف معاویہ اور دیگر مبلغین نے اپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد ہے اور اہل حق عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 7ستمبر 1974 میں اللہ رب العزت نے مسلمانان پاکستان کو ایک عظیم فتح سے نوزا اورتمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور اکابر امت کی انتھک کوششوں کے نتیجہ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا اور حضرت شاہ جی امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے کہا تھا کہ”قادیانی پاکستان میں وہ مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو مرتبہ یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے“ اور آج تک وہ اس کی کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح ہمیں ملک پاکستان میں اقلیتوں کی لسٹ سے نکال دیا جائے۔ خطباء احرار نے کہا کہ ہر سال ستمبر کے آتے ہی پورے ملک میں ختم نبوت کی جیت کے ترانے گوجنا شروع ہو جاتے ہیں، مجلس احرا راسلام اپنی روایت کو دہراتے ہوئے امسال بھی 5ستمبر کو ستمبر1974کے فیصلے کی یاد میں ایوان احرار لاہور میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماء شرکت و خطاب کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے دس ستمبر تک ملک بھر میں عشرہ ختم نبوت منایا جائے گااور ملک کے طول وعرض میں ختم نبوت پر پروگرام منعقد ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.