مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سیدمحمد کفیل بخاری نے ایوان احرارنیومسلم ٹاؤن لاہورمیں ماہانہ درس قرآن پاک کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دین مکمل ضابطہ حیات ہے،اللہ پاک کے نزدیک دین صرف اسلام ہے،اسلام ایسا دین ہے جوتمام زمانوں کے لیے کافی ہے،اسلام کو کبھی زوال نہیں ہوگا،دین سے پھرجانے والوں سے اللہ کوکوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ساتھ دیں،دین کو سب پر مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت مسلمان کے ایمان کی اساس ہے اور قرآن پاک سرچشمہ ہدایت ہے،شعائر اسلامی کی بے حرمتی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان ایک اسلامی ریاست تھی جس کو طاغوطی طاقتو ں نے تہس نہس کر دیا لیکن اللہ نے ان کی مدد کی اور عالمی طاقتیں جدید ترین ٹیکنالوجی اور افرادی قوت رکھنے کے باوجود آج افغانستان سے نکلنے کا محفوظ راستہ مانگ رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرتارپورراہداری سکھوں کے نام پر قادیانیوں کو سہولت دینے کے لیے کھولا گیاہے، دینی جماعتوں کے رہنما اس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،قادیانیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی وضح کی جائے۔