تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد ہر فورم پر جاری رہے گی:عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ ہمارا اولین مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے جو قیام پاکستان کی بنیاد بھی ہے لیکن 72سالوں میں اس کی طرف پیش رفت نہ ہوئی جس کی وجہ سے ہم مسائل ومشکلات کی دلدل میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ خانقاہ سراجیہ میں ادیب ودانشور حامد سراج کی تعزیت کے بعد چیچہ وطنی جاتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امیر احرار حافظ محمد اسماعیل کی رہائش گاہ پر مجلس احراراسلام کے عہدیدارن سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر قاری عبیدالرحمن زاہد،چودھری محمد نذیر،مولانا محمد عثمان، رانا قمرالاسلام اور حافظ محمد سلیم شاہ بھی موجود تھے۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ یہ وطن عزیز طویل قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیا اور بانیئ پاکستان نے بھی اس کے قیام کا مقصدقرآن وسنت کے نظام کو قرار دیالیکن سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے اس سے مجرمانہ اغماض برتاجس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عقیدہئ ختم نبوت کے منکرین قادیانیوں کو نوازا جارہاہے اورملک کے مختلف حصوں میں حساس مقامات کے قریب قادیانی وسیع رقبے حاصل کرچکے ہیں جو سیکورٹی رسک ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ تحفظ ختم نبوت کے قوانین پر مکمل اورمؤثر عمل درآمد کرایا جائے اور مرتد کی شرعی سزا نافذکی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.