تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت کیخلاف ہونے والی سازشوں کا قومی اور دینی سیاستدانوں کو ادراک کرنا چاہیے: میاں محمد اویس

 لاہور (پ ر)چناب نگر میں 12-11ربیع الاوّل کو منعقد ہونے والی سالانہ احرارختم نبوت کانفرنس اور دعوتی جلوس، قادیانیوں اور تمام غیر مسلموں کے لیے ہدایت کا ذریعہ ثابت ہو گا۔ کانفرنس کی تیاریوں کی حوالے سے مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء میاں محمد اویس نے مرکزی دفتر احرار لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کیخلاف ہونے والی سازشوں کا قومی اور دینی سیاستدانوں کو ادراک کرنا چاہیے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہدمختلف مکاتب فکر کے اتحاد کے لیے قدر مشترک ہے اور اس کو بنیاد بنا کر اتحاد کی فضا قائم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امتنا ع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں ہورہا جس کی وجہ سے قادیانیوں کو حوصلہ شکنی کے مواقع میسر آتے ہیں۔ 12-11ربیع الاوّل کو چناب نگر (ربوہ) میں احرار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور تشہیری مہم کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔مجلس احرار اسلام لاہور کی قیادت نے کہا کہ ٹرانس جینڈر ایک امریکی اصطلاح ہے اس کی اسلام اور اسلامی ریاست میں کوئی جگہ نہیں اور اس ایکٹ میں خواجہ سراؤں کے نام پر جو قانون سازی کی گئی وہ قرآن وسنت اور ہماری اقدار کے برعکس ہے اس سے ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا۔ مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر حاجی محمد ایوب بٹ،سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ،قاری عبدالعزیز یوسف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی محمد حارث، قاری محمد صفوان یوسف،مولانا محمد وقاص حیدر اور دیگر احراررہنماؤں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنف پرستی کی بنیاد پر کفریہ قوتیں وطن عزیز میں ہم جنس پرستی عام کرنا چاہتی ہیں۔رہنماء احرار نے کہا کہ قوم لوط پر جو عذاب نازل ہوا اس کی وجہ یہی عمل تھا اب ہمارے حکمران بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہمارے اوپرپتھر براسائے جائیں! خداکے لیے قوم کے حال پر رحم کریں اور اس طرح کی بے حیائی کو فروغ نہ دیں۔علاوہ ازیں آل پاکستان کانفرنس کے ضروری انتظامات کے حوالے سے امیر احرارسید محمد کفیل بخاری نے گزشتہ روز فون پر عبداللطیف خالد چیمہ سے صلح مشورہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ عبداللطیف خالد چیمہ نے مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں اور اندازہ کیا جارہا ہے کہ امسال کانفرنس اور دعوتی جلوس میں پہلے سے زیادہ قافلوں کی تعداد ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.