مجلس احرار اسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتما م پندرہ روزہ دورہ تربیت المبلغین ایوان احرار نیومسلم ٹاﺅن لاہور میںجاری ہے جس میں دینی وعصری اداروں کے طلبہ نے داخلہ لے رکھا اور وہ شریک کورس ہیں اس کورس کاآغاز مبلغ ختم نبوت ڈاکٹر محمد آصف کے ابتدائی کلمات سے ہوا جس میں انہوںنے دورے کے اغراض ومقاصداور عقیدہ ختم نبوت پرروشنی ڈالی جبکہ شبان ختم نبوت کے امیرمولانا سید انیس الرحمن شاہ نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت ،مولانا محمد مغیرہ نے حیات عیسیٰ علیہ السلام اور رفع ونزول عیسیٰ علیہ السلام اور پر وفیسر سمیر ملک نے قادیانیت کا تعارف اور ان سے ہمارا اختلاف کیاہے جیسے موضوعات پرلیکچر دیتے ہوئےے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے ،فتنہ قادیانیت کا تعاقب دین کا اہم شعبہ ہے اس فتنے سے نسل نو کو بچانے کے لیے علماءکرام کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ ہم اس امت مرتدہ کے بحیثیت انسان مخالف نہیں نہ ان کی عزت وآبرو کے دشمن ہیں لیکن ان کے مکروفریب اور دجل وتلبیس سے بچنا ہم اپنا قدرتی حق سمجھتے ہیں یہ لوگ استعماری قوتوں کے کھلے ایجنٹ ہیں اوران کا وجود مسلمانوںکے لیے زہر قاتل ہے انہوںنے کہاکہ یہ فتنہ انگریز نے مسلمانوں کے دلوں سے جذبہ جہاد ختم کرنے اورمسلم ممالک کی جاسوسی کے لیے ایجاد کیاتھا ۔اس کے علاوہ ایسے ہی دیگر عنوانات پر ملک کے نامور عالم دین،مذہبی سکالر مولانا زاہدالراشدی ،مولانا عبدالرﺅف فاروقی ، سیدمحمدکفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ ، سید عطاءاللہ شاہ ثالث ،مولاناعبیداللہ انور،محمد متین خالد ،مولاناتنویر الحسن احرارسمیت دیگر لیکچرز دیںگے ۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے گزشتہ روز مجلس احراراسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حافظ محمد اسماعیل احرارکے فرزند محمد عثمان کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور بعد ازاں چیچہ وطنی کے زونل احرارآفس میں احرارکے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے جماعتی امور پر صلاح ومشورے کیے۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعےد کھوسہ کے ان ریمارکس سے مکمل اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ کو انصاف سے کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اللہ کے بندوں پر اللہ کی حکومت قائم ہوگی تو انصاف لوگوں کی دہلیز پر ملے گا۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ یہ وہ بد نصیب ملک ہے جس کی دنیا اس کو بناتے وقت لٹ گئی اور دین بنانے کے بعد لٹا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دین حق کی سربلندی اور وطن عزیز کی حفاظت ہماری اہم ترین ترجیحات ہیں۔ انہوںنے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ 295سی اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہورہا جب کہ قانون نافذکرنے والے اداروں نے مسلسل چھپ سادھ رکھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادےانی جماعت کو خلاف قانون قراردےا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات میں مرتد کی شرعی سزا نافذ کی جائے اور چناب نگر (ربوہ )کے مکینوں کو ذاتی مالکانہ حقوق دے کر انجمن احمدیہ ربوہ کی اجارہ داری اور تسلط کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان مبارک میں پیغام ختم نبوت کا سلسلہ ہر سال کی طرح جاریرکھا جائے گا ۔