لاہور(پ ر) عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس، وحدت امت کی سنہری زنجیر ہے،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سیدمحمد کفیل بخاری نے دفتر احرار لاہور سے جاری ایک بیان میں کیا۔گزشتہ روز امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچے، انہوں نے دفتر میں موجود لاہور کی قیادت سے ملاقات کی اور جماعتی سرگرمیوں کے حوالے سے صلاح مشورے کیے۔ اس موقع پر مجلس احرا راسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ، شعبہ دعوت و ارشاد کے ناظم ڈاکٹر محمد آصف اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ضیاء الحق قمر موجود تھے۔ سید محمد کفیل بخاری نے قادیانیوں کی اسلام و آئین مخالف سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امسال ستمبر کے پہلے عشرہ میں عاشقان رسول اللہﷺ نے عشرہئ ختم نبوت جس جوش و جذبہ سے منایا ہے اس سے واضح ہے کہ اسلامیان پاکستان وطن عزیز میں منکرین ختم نبوت کی کوئی سازش نہیں چلنے دیں گے لہٰذا حکمران ہوش ناخن لیں اور قادیانیت نوازی سے باز رہیں۔