عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کا میرٹ اپناہے:عبداللطیف خالد چیمہ
مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ عدلیہ قانون کی تشریح اور مقدمات کی سماعت کاحق اوپرسے نیچے تک پوری طرح استعمال کرے توہی شفافیت نظرآئے گی ،لیکن جانبداری یاعدم غیر جانبداری کی بومحسوس نہ ہوتو بہت خوش آئند ہے اورپھر ان فیصلوں سے کسی کوزیادہ پریشانی بھی نہ ہوگی ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں تازہ سیاسی وعدالتی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح عدالت عظمیٰ اپنامثبت کردار اداکررہی ہے اگراس میں تسلسل رہے اور اپر کورٹس سے لوئر کورٹس تک یکسانیت آجائے تو ملک کی قسمت بدل جائے گی اورملک سیاستدانوں کی اجارہ داری سے باہر نکل آئے گا۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کا میرٹ اپناتیار کردہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کوئی نئی بات نہیں بس اس دفعہ شورزیادہ اٹھاہے اورچوربھی چورکوچورہی کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ووٹ فروخت کرناجرم ہے توخریدنا بھی جرم ہے دونوں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ کہنے والے کہ ووٹ اور رائے عامہ کا احترام کیاجائے ’’ہم ان سے کہتے ہیں کہ وہ ووٹرزکا احترام کرنا بھی سیکھیں اور الیکشن جیتنے کے بعد دین دشمنی ،قادیانیت نوازی اورمنکرین ختم نبوت کونوازنے کی پالیسیاں نہ اپنایا کریں‘‘۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے بتایاہے کہ 26اپریل 1984ء کو صدر محمدضیاء الحق مرحوم نے امتناع قادیانیت ایکٹ جاری کیاتھاجس کے تحت لاہوری وقادیانی اسلامی شعائر استعمال نہیں کرسکتے ،اس تاریخی دن کی مناسبت سے 26اپریل 2018ء جمعرات کوملک بھر میں’’یوم امتناع قادیانیت ایکٹ‘‘منایاجائے گا ،جبکہ 27اپریل جمعۃ المبارک بعد نمازعصر مرکزی دفتر ،احرار ایوینولاہور میںیوم امتناع قادیانیت ایکٹ کے سلسلہ میں ورکرکنونشن ہوگا ،جس میں سیدمحمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالدچیمہ اوردیگر رہنماخطاب کریں گے ،انہوں نے یہ بھی بتایاکہ 9مارچ کو ایوان اقبال میں ہونے والی امیرشریعت کانفرنس کے منتظمین کے اعزازمیں اسی روز بعد نمازمغرب ضیافت کا اہتمام کیاگیاہے جس میں ضلع لاہور کے کارکن شریک ہوں گے ۔