تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عدالت کا پرویزمشرف کو سزائے موت کا فیصلہ تاریخی ہے:قائد احرارسیدعطاء المہیمن بخاری

 لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان اورتحریک تحفظ ختم نبوت نے سابق صدر پاکستان،ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی طرف سے سزائے موت کے فیصلے کو مکافات عمل قراردیاہے۔قائد احرارسیدعطاء المہیمن بخاری،عبداللطیف خالدچیمہ،سید محمد کفیل بخار ی اور میاں محمد اویس نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ پرویز مشرف نے آئین کو توڑا،بنیادی حقوق سلب کیے بے گناہ انسانوں کو قتل کیا۔قومی مفادات ذبح کیے،لال مسجد کے بچوں اور بچیوں کو لہولہان کیاسفاکیت اورظلم کی انتہا کردی اب اس کیخلاف عدالتی فیصلے نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس سے حکمرانوں اورسیاستدانوں کو عبرت حاصل کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.