تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عالم کفر اور مغرب کے دباؤ پر ممتاز قادری کو سزائے موت دی گئی ہے. ختم نبوت رابطہ کمیٹی

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے ممتاز قادری کی سزائے موت پر عمل درآمدکو مغرب کے دباؤ کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز قادری شہیدِ ناموسِ رسالتؐ ہیں اور غازی علم الدین شہید کی طرح ہمت ،جرأت اور استقامت کے ساتھ امر ہوگئے ہیں ،ختم نبوت رابطہ کمیٹی نے اس صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے 6۔مارچ کو لاہور میں دینی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔سید عطاء المہیمن بخاری،مولانا زاہدالراشدی،مولاناعبدالرؤف فاروقی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مرزا محمدایوب بیگ،رانا محمد شفیق خان پسروری،قاری محمد رفیق وجھوی،محمد متین خالد اور دیگر رہنماؤ ں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہزاروں قیدیوں کی سزائے موت پرعمل درآمد نہیں کیا گیا حکومت کی پالیسیوں میں واضح تضاد ہے اور عالم کفر اور مغرب کے دباؤ پر ممتاز قادری کو سزائے موت دی گئی ہے جبکہ کئی شرعی تقاضے بھی پورے نہیں کئے گئے ،ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنونیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایاہے کہ اس حوالے سے صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے تمام مکاتب فکر پر مشتمل ختم نبوت رابطہ کمیٹی کااجلاس 6۔مارچ ساڑھے دس بجے صبح دفتر مرکزیہ احراراسلام نیومسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگا،اجلاس کے بعد میڈیا کو اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائیگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.