عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی نے بھارت کوکشمیر میں درندگی کالائسنس دے رکھاہے: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیرپروفیسر خالدشبیر احمد،سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اورسیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرعمر فاروق نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف مقا مات پراپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریک سناٹے کی سیاہ رات کشمیریوں کے خون کے سامنے سرنگوں ہوکر رہے گی اوریہ خطہ آخرکار پاکستان کاحصہ بنے گا،عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی نے انڈیاکودرندگی کالائسنس د.ے رکھاہے ۔سید عطاء المہیمن بخاری نے کہاکہ حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے لیکن اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کوپامال کیاجارہاہے ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہا کہ 1931ء میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور ڈوگرہ راج کے خلاف مجلس احراراسلام نے تحریک اور جدوجہد کا آغاز کیاپچاس ہزار احراررضا کار کشمیر پہنچے اور جیلوں کو بھر دیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لئے جان دینے والے سب سے پہلے شہید احرارکارکن الہٰی بخش چنیوٹی تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنتے وقت ضلع گرداسپور کی 52فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل تھی جس بنا پر یہ ضلع پاکستان میں آرہا تھا لیکن قادیانی جماعت نے باؤنڈری کمیشن کو یہ درخواست دی کہ ہم ضلع گرداسپور (جہان قادیان ہے)کو پاکستان کی بجائے انڈیا میں رکھنا چاہتے ہیں ،انگریزسامراج اور قادیانی سازش کے تحت پاکستان کو کشمیر جانے کا راستہ یوں چھین لیا گیا جس کی وجہ سے آج تک مسئلہ کشمیر لٹکا اور اٹکا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اگرآج یہ مسئلہ حل ہوجائے اور اہل کشمیر کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا جائے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کوحاصل ہے تو دنیا کا یہ حساس ترین خطہ بدامنی سے محفوظ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ 9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی’’امیر شریعت کانفرنس‘‘دراصل احرار کے ماضی کو زندہ کرنے کی کاوش ہے تاکہ دنیا میں عالمی استعمار ی قوتوں کی گرفت کا پنجہ کمزور ہواور آزادئ کشمیر سمیت آزادی کی تمام تحریکیں پروان چڑھیں اور ظالم سامراج کو ایسی ہی شکست کا سامنا کرنا پڑے جیسے افغانستان میں سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ علاوہ ازیں مجلس احراراسلام سندھ کے صوبائی مرکز جامع مسجد الفلاح گلشن عمر حب چوکی کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کا اجتماع صوبائی امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی،محمد شفیع الرحمن احرار،طارق مصفی قریشی اور علماء کرام اوردینی رہنماؤں نے تحریک آزادی کشمیر کو ،آزادی کی تحریک قراردیتے ہوئے کہا کہ انڈیا دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے ایک لاکھ انسانوں کا خون کشمیر کی سرزمین میں دفن ہو اجوآخر کار ضروررنگ لائے گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کررہے گا ۔اجتماع میں مقررین نے یہ بھی کہا کہ قادیانی گروہ کشمیر کی آزادی کو نقصان پہنچانے کے لئے انڈیا کا ساتھ دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی اکھنڈ بھارت کا عقیدہ رکھتے ہیں اور پاکستان کی سلامتی کیخلاف سرگرم عمل ہیں ۔