لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماومبلغین نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطبات جمعۃ المبارک اور بیانات میں لوگوں پر زوردیاہے کہ وہ قرآن وسنت کی تعلیمات پرعمل پیراہوکر اپنی دنیاوآخرت سنوارلیں۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے سیالکوٹ میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر نئی صف بندیاں ہونے جارہی ہیں ایسے میں امت مسلمہ کو اپنے تحفظات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے قادیان جانے والے قادیانیوں پر گہری نظررکھنے کی ضرورت ہے اورحکومت کی طرف سے قادیان جانے والے قادیانیوں کو سہولتیں فراہم کرنا،اکھنڈبھارت کا عقیدہ رکھنے والوں کو پرموٹ کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ کرتارپورراہداری صرف سکھوں کے لیے نہیں بلکہ قادیانیوں کو نوازنابھی اس میں شامل ہے۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ امریکی دباؤپر بعض حساس اداروں کی نگرانی معید یوسف اوربعض خطرناک افراد کو سونپی گئی ہے اور ایسا تسلسل کے ساتھ ہورہاہے جو انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہاکہ استعماری قوتوں کا اصل ہدف ہمارانیوکلیئرپروگرام ہے اوراس کام کے لیے قادیانیوں کومہرے کے طورپر استعمال بھی کیاجارہاہے۔مولانامحمد مغیرہ،قاری محمد یوسف احرار، مولاناتنویر الحسن احرار،مفتی عطاء الرحمن قریشی،مولانا محمدسرفراز معاویہ،مولانا وقاص حیدر،قاری محمد قاسم بلوچ،مولاناکریم اللہ،مولانا محمودالحسن،حافظ محمد طیب چنیوٹی، قاضی ذیشان آفتاب، قاری محمداصغر عثمانی،حافظ محمد اسماعیل اور کئی دیگر رہنماؤں نے اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ قادیانی اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھتے ہیں وہ اپنے آپ کو آئینی دائرے میں لاتے ہوئے غیرمسلم تسلیم ہی نہیں کرتے تو پھر ان کو کس حیثیت سے اقلیتی دائرے میں نوازا جارہاہے،جبکہ وہ فرائض ادانہیں کرتے تو حقوق لینے کے کیسے حق دار ہیں۔خطیب جامع مسجد احرارچناب نگر مولانا محمدمغیرہ نے کہاکہ ربوہ کی لیز قادیانی جماعت احمدیہ کے نام منتقل ہوچکی ہے لہٰذاجووہاں مقیم وقابضین ہیں ان کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں تاکہ قادیانی تسلط ختم ہواورلوگ آزادانہ طورپر ربوہ میں زندگی گزارسکیں۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرعمرفاروق ۱حرار نے بتایا ہے کہ 29دسمبرکو ملک بھر میں یوم تاسیس احرار کے موقع پر پر چم کشائی کی تقریبات ہوں گی اور احرار رہنماوکارکن تجدید عہد کریں گے کہ قیام حکومت الہٰیہ اور عقیدہ ختم نبوت کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیاجائے گا۔