مجلس احباب چیچہ وطنی کے ہفتہ وار اجلاس میں کشمیر کی آئینی حیثیت کو بدلنے کو انسانیت کش اقدام قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کی بے حسی اور عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے،انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سرپرست اعلیٰ شیخ عبدالغنی کی صدار ت میں دفتر احرارا جامع مسجد میں منعقدہ اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی قادیانی ریشہ دوانیوں پر تشویش ظاہر کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ قادیانی گروہ اکھنڈ بھا رت کے لیے کام کررہاہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14۔اگست کو یوم آزادی کے موقع پر صبح 7:30 بجے دفتر احرار جامع مسجد چیچہ وطنی میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں مجلس احباب کے اراکین بھر پور شرکت کریں گے،محمد صفدر چودھری کی تجویز پر یہ بھی طے پایا کہ ختم نبوت اور قادیانی ریشہ دوانیوں کے حوالے سے ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے گا،قاضی بشیر احمد نے شہداء تحریک پاکستان اور شہداء کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کروائی،علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی کے سابقہ طلباء کا ایک کنونشن ”یوم آزادی“ کی مناسبت سے 14۔ اگست بدھ کو بعد نماز عصر منعقد ہوگا،جس میں مہمان خصوصی مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ہوں گے۔