تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

طبقاتی کشمکش اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف مجلس احرار نے قربانیوں کی داستان رقم کی: محترمہ غزالہ سیال

  لاہور(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اوررکن سندھ اسمبلی محترمہ غزالہ سیال نے مجلس احرار کے 90سالہ یوم تاسیس کے موقع پر دفتر احرار لاہور کادورہ کیا جہاں انہوں نے مجلس احرار کے مرکزی رہنما مولانا عابد مسعود ڈوگراور تحریک طلبا اسلام پاکستان کے سربراہ محمد قاسم چیمہ سے ملاقات کی۔اس موقع پرمحترمہ  غزالہ سیال نے 90 سال مکمل ہونے پر مجلس احرارکو مبارک باد پیش کی۔محترمہ غزالہ سیال نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے احرار نے قربانیوں کی داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ طبقاتی کشمکش اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف مجلس احرار کو ایک بار پھر میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک وہند کی آزادی کی جدوجہد مجلس احرار کے بغیر نامکمل ہے۔اس موقع پر تحریک طلبہ اسلام پاکستان کے سربراہ محمد قاسم چیمہ نے محترمہ غزالہ سیال کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.